سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجیش العدل کے کمانڈر کا بھائی افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں مارا...

جیش العدل کے کمانڈر کا بھائی افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں مارا گیا

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق طالبان نے افغانستان میں ایک جھڑپ میں عمیر ناروہی جو جیش العدل کے ایک کمانڈر کا بھائی تھا کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 6 اگست کو عمیر ناروہی اپنی کچھ لشکر کے ساتھ ڈک کے علاقے میں طالبان سے مذاکرات کے لیے گیا تھا لیکن اسے طالبان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ چند ماہ قبل کالعدم تنظیم جیش العدل کے پانچ ارکان کو طالبان نے پکڑ لیا تھا اور عمیر اپنی کچھ ساتھیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے طالبان کے پاس گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمیر ناروہی کو طالبان نے اس وقت گولی ماردی جب وہ ان کے کسی کیمپ میں داخل ہو رہے تھےـ جیش العدل کا ایک اور رکن جس کا نام طاہر شاہوزی عرف (عبدالکریم جان) تھا بھی مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان اور جیش العدل کے درمیان جھڑپوں میں پانچ طالبان بھی مارے گئے جو مذاکرات کے لیے گئے تھے۔ تاہم عمیر ناروہی اور طاہر شاہوزی کے قتل کے علاوہ جیش العدل کا ایک اور رکن بھی زخمی ہوا۔

اس جھڑپ کے دوران جیش العدل نے طالبان کے دو ساتھی پکڑ لیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز