جیوانی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 16 فروری 2026 کو رات تقریباً ایک بجے جیوانی کے علاقے کوہِ سر بازار میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر 17 سالہ کمسن نوجوان کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔
لاپتہ نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد عبدالحمید بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ جیوانی کے علاقے کوہِ سر بازار کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک طالب علم ہے۔
اہلخانہ نے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ عبداللہ کی فوری بازیابی اور بحفاظت رہائی کے لیے کردار ادا کیا جائے۔


