سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجیونی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے بلوچ...

جیونی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے بلوچ فرزندوں کو جبری طور اغوا کیا

گوادر (ہمگام نیوز) ہمارے نمائندہ کی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیونی و اُس کے مضافاتی علاقوں میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے دو بھائیوں سمیت متعدد افراد کو جبری طور پر اغوا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات گئے جیونی میں دو دفعہ جارحیت کرتے ہوئے بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواہ کیا جن میں سے دو افراد کی شناخت تاج محمد اور سامر کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے شخص کی شناخت تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

دوسری بار بھی فورسز نے جیونی ہی کے مضافاتی علاقے گنز اور روبار میں ایک دفعہ پھر جارحیت کرتے ہوئے دو بھائیوں عبدالحق اور جبار نامی افراد کو جبری طور اغوا کیا۔

روبار سے جن افراد کو جبری طور اغوا کیا گیا ان کی شناخت آصف، جاوید اور ریاض کے نام سے بتائی جارہی ہے۔

نمائندہ ہمگام کے مطابق گوادر سے جیونی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پاکستانی فورسز نے درجن بھر چیک پوسٹ قائم کرنے اور بار بار ہر شہری کی تلاشی لینے کے باوجود آئے روز گھروں پر دھاوا بول کر بلوچ چادر و چار دیواری کو پامال کرنا اور لوگوں پر بِلا وجہ تشدد کرنا ان کے روز مرہ کا معمول بن چکا ہے، جس سے انھوں نے بلوچ عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی پھیلا کے ان کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز