جیکب آباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جیکب آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد میڈیسن مارکیٹ میں دوکاندار سے نقدی چھین کر با آسانی فرار ہوگئے
ڈکیتی کے واردات میں دو مسلح افراد اویناش کمار سے 17 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور دوکان کے خانے سے مزید نقدی نکالنے کی کوشش کی لیکن ہڑ بڑا گئے اور بعد میں باآسانی فرار ہوگئے.
اس سلسلے میں متاتر دوکاندار اویناش کمارنے بتایا کہ مسلح افراد پرس میں موجود رقم 17 ہزار چھین کرلے گئے جبکہ موٹر سائیکل بچ گئی سٹی تھانے پر واقع کی رپورٹ درج کرائی ہے۔