شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںجی ٹی اے ٓائینی کے اساتذہ کا تادم مرگ بھو ک ہڑتال...

جی ٹی اے ٓائینی کے اساتذہ کا تادم مرگ بھو ک ہڑتال نویں روز میں دا خل

کوئٹہ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان اساتذہ قائدین کا مطالبات پر عملدرٓامد کیلئے تادم
مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ نویں روز بھی جاری ہے حسب روایت صوبائی حکومت کی بے حسی اساتذہ وتعلیم دشمنی برقرار ہے شدید گرمی، جسمانی کمزوری، تھکاوٹ ،پروجسم درد، بخار، چکر سے ہڑتالی اساتذہ نڈھال ہیں مگر
حوصلے بند رہے ۔
علاوہ ازیں تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منظم
سازش کے ذریعے شعبہ تعلیم کو بربادی اور تباہی کی جانب دھکیلا جارہاہے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات اگر وزیراعلٰی سنجیدگی دکھائیں تو اساتذہ کے معاملات گھنٹوں میں حل ہوسکتے ہیں بدقسمتی سے حکومت غیر سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر بے بس اور بے اختیار بھی ہیں ۔
محض ایک سیکرٹری کی غیر موجودگی کا بہانہ بناکر اساتذہ کو مز ید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور کیاجارہاہے ۔
نااہل اساتذہ وتعلیم دشمن سیکرٹری وزیراعلٰی کے کہنے کے باوجود سات ماہ میں میٹنگ نہیں بلاسکے ہیں اگر حکومتی لاپرواہی برقرار رہی تو 15اگست کو ایم پی اے ہاسٹل اور وزراء کے رہائش گاہوں کے باہر اساتذہ دھرنا دیں گے اور مشاورت سے ٓائندہ کا سخت لائحہ عمل طے کریں گے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کو یقین دہانی کے خول سے نکل کر اپنے اختیارات اور صوابدید استعمال کریں اساتذہ اب حکومتی فر یب اور جھوٹی یقین دہانی پر یقین نہیں رکھتے اساتذہ احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے جب تک اساتذہ مطالبات کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے جاتے احتجاج جاری اور مزید وسعت دیں گے اس دوران تمام تر حالات اور صورتحال کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز