سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںجے یو آئی کے اہم رہنما کوگولیاں مار کر قتل کردیاگیا

جے یو آئی کے اہم رہنما کوگولیاں مار کر قتل کردیاگیا

باجوڑ ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جمعیت علماءاسلام ف (جے یو آئی ف) کے مقامی رہنما مفتی سلطان محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔مفتی سلطان محمود پر پیر کے روز اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نمازِ فجر کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں مفتی سلطان محمود شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔ دن بھر ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم وہ رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

مفتی سلطان محمود باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جمعیت علماءاسلام کے امیر تھے۔ انہوں نے انتخابات کے دوران پی کے 102 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز