دزاپ (ہمگام نیوز) چند دنوں سے جاری سیلابی بارشوں کی وجہ سے اب تک ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں سینکڑوں دیہات اور شہر زیراب آگئے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق 3 جنوری کو مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد راسک شہر کے گاؤں ھدار میں بعض شہریوں کے گھر میں پانی سے بھر گیا ہے
اس علاقے میں پانی کے بہاؤ کی سمت میں مناسب انتظام اور منصوبہ بندی کا فقدان پانی کے گھروں میں داخل ہونے کے اہم عوامل میں سے ایک ہے
دریں اثنا حالیہ بارشوں کے بعد کنرک شہر کی صورتحال بہت ابتر ہے کنرک کے ایک شہری نے حکام سے شکایت کرتے ہوئے کونسل اور اس شہر کے سابق میئرز کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب چابہار شہر کے علاقے تیس میں ہزاروں گھر زیراب ہوگئے ہیں ـ اس کے علاوہ میناب شہر کا ایک پل ٹوٹ گیا ہے تمام زمینی راستے دوسرے شہروں سے منقطع ہیں
واضح رہے کہ کہ حالیہ دنوں سیلابی اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساٹھ فیصد شہر اور گاؤں سیلاب کی زد میں تاہم حکومتی جانب سے خاطرخواہ ریلیف نہیں پنچائی جا رہی ہے ـ