زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں زراعت اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی نمائندوں نے اس نقصان کا تخمینہ 500 ارب ایرانی تمن لگایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے جنوبی شہروں میں رودبار جنوب،کہنوج، کلاگنج، فاریاب، عنبرآباد، جیرفت اور منوجان میں سو فیصد زرعی نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے۔ـ اس کے علاوہ 10 ہزار ایکڑ زرعی زمین پر سیلابی پانی جمع ہوگیا ہے،ـ سب سے زیادہ گندم، ٹماٹر، جو، تربوز اور دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے جنوبی شہروں میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے 90 فیصد لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔