یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںحب،کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی زیادتیوں اور ناروا سلوک کے خلاف کوئٹہ کراچی...

حب،کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی زیادتیوں اور ناروا سلوک کے خلاف کوئٹہ کراچی کوچز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

حب(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اہلکاروں کی زیادتیوں اور ناروا سلوک کے خلاف کوئٹہ کراچی کوچز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ناکہ کھارڑی کے مقام پر گاڑیاں قومی شاہراہ پر کھڑی کر کے احتجاجاً کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کی روانی کیلئے بلاک کردیا ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے سبب قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی اور مسافرکئی گھنٹوں تک گاڑیوں میں محصور رہے بتایا جاتا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں وندرکے قریب ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچز کو صبح کے وقت روک کر بلا جواز تنگ کیاجاتا ہے جس سے مسافروں جن میں خواتین بچے اور ضعیف معمر افراد بھی شامل ہوتے ہیں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مذکورہ چیک پوسٹ سمیت کھر کھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ اور لک بدوک کسٹم انٹیلی جنس چیک پوسٹ پر بارڈر ٹریڈ سے سامان لانے والی گاڑیوں کو زبردستی روک کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے بعض سول افراد کو مبینہ طور پر لین دین کیلئے مقرر کر رکھا ہے جو کہ رات 10بجے سے صبح6بجے تک چیک پوسٹ کے بالمقابل واقع ہوٹل پر بیٹھے ان گاڑیوں اور سامان کے مالکان سے توڑ جوڑ کرتے رہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز