حب(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب شہر میں ڈکیتی کی واردات مسلح موٹرسائیکل سوار نوجوان پر فائرنگ کرکے 20ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے گنجان آباد علاقے آلہ ٹاون میں دن دیہاڑے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حسیب دہوار نامی نوجوان پر فائرنگ کر دی اور 20ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم نوجوان معجزانہ طورپر محفوظ رہامتاثر ہ نوجوان حسیب دہوار نے بتایا کہ وہ نجی بینک سے رقم نکلوا کر گھر آرہے تھے اور گھرکے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی اور 20ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے متاثرہ نوجوان نے مزید بتایا کہ گولی ان کے پاوں کے قریب سے گزر گئی تاہم مجعزانہ طورپر محفوظ رہے پولیس جائے واردات پر پہنچ کارروائی شروع کردی اس حوالے شہریوں کا کہنا ہے پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا وہ خود غیر محفوظ تصور کرتے ہیں