حب (ہمگام نیوز ) حب میں قبضہ گیر پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ساٹھ سالہ بزرگ محمد حسین کو جبری طور پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے وندر میں قبضہ گیر پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ساٹھ سالہ بزرگ محمد حسین ولد محمود کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے، محمد حسین دشت کے علاقے شولیگ کا رہائشی ہیں.
علاقائی ذرائع کے مطابق محمد حسین کچھ دن پہلے مسقط سے کراچی اپنے آنکھوں کی علاج کے لئے آیا تھا۔


