حب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب میں گزشتہ رات قابض پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہاتھوں ایک بلوچ طالبعلم جبری اغوا کا شکار ہوگیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق حب بلوچستان کے علاقے الہ ٹاؤن سے اسلم بلوچ نامی بلوچ طالبعلم کو قابض پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کے ایلکاروں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام ہر منتقل کر دیا ہے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ چند دن پہلے اسی شہر حب میں قابض پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے عدنان مینگل اور زبیر زہری دو اور بلوچ طالب علموں کو جبری اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جو کہ تاحال ان کے بارے کوئی جانکاری مسیر نہیں ـ