پنجشنبه, فبروري 13, 2025
Homeخبریںحب ، دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے

حب ، دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے

 

حب ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی شاہراہ دارو ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں ٹرالر کے ٹائر تلے جا گھسا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ نوجوان زبیر ولد امام بخش سکنہ قلات شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

 

دریں اثناء گڈانی حبکو پاور کمپنی ہارون فارم کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 60سالہ اللہ بخش ولد جمعہ خان ساکن اکرم کالونی حب نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ نعش ہسپتال پہنچادیا گیا بعدازاں ورثا ء کے حوالے کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز