Homeخبریںحب: ایک ہفتہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش برآمد

حب: ایک ہفتہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش برآمد

لسبیلہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے ساکران بند مراد ہائی اسکول کی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم فیروز ولد مہر اللہ میروانی کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔

پولیس نے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل شام کے وقت گھر سے نکلنے کے بعد طالب علم لاپتہ ہوگیا تھا۔

ساکران پولیس کے مطابق طالب علم حب ندی کے دوسری پار ہمدرد یونیورسٹی کے قریب گاوں جو کہ منگھور پیر کراچی کی حدود واقع ہے سے غائب ہوا تھا ۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں۔

Exit mobile version