Homeخبریںمنگچر: زمینداروں نے احتجاجاً شال کراچی ،جبکہ واشک میں باڈر ٹوکن...

منگچر: زمینداروں نے احتجاجاً شال کراچی ،جبکہ واشک میں باڈر ٹوکن خلاف شاہراہیں بند

منگچر ( ہمگام نیوز ) قلات کے علاقے منگچر میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں نے احتجاجا کراچی، شال شاہراہ بند کردیا۔

مظاہرین نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کرنا قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسکو کی ظلم وستم نے ہمیں مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، دو گھٹنے کی بجلی فراہمی سے فصلات کو زیر آب کرنا دور کی بات ہے موبائل بھی چارج نہیں ہوتے ہیں۔ زمیندار طبقہ کیسکو کی ظلم وستم کی باعث ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء واشک ایران بارڈر ٹوکن لسٹ کے خلاف گاڑی مالکان سراپا احتجاج۔

گاڑی مالکان نے ڈپٹی کمشنر واشک کے دفتر کے سامنے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ہے ۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامناہے ۔

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ واشک 150 سے زائد گاڑیوں کو ٹوکن فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔

گاڑی مالکان واشک تین دنوں سے منتظر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حالیہ لسٹ میں غریب گاڑی مالکان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

۔

Exit mobile version