حب(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بیلہ اور وندر کے درمیان تیز طوفانی گرد آلود ہوائوں سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہے گیا ہے جس کے وجہ سے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر لسبیلہ کی حدود میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواریوں کا سامنا حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق گرد آلود کی وجہ سے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر لسبیلہ کی حدود میں دھند کی سبب مسافروں کو ٹریفک کی روانی میں دشواریوں کا سامنا ہو رہا ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا جبکہ اس موقع پر موٹر وے پولیس قومی شاہراہ سے غائب ہے۔


