حب 🙁 ہمگام نیوز) حب چوکی میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس کے باعث کراچی ، کوئٹہ مرکزی شاہراہ گزشتہ تین دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو بھائیوں، جنید حمید اور یاسر حمید، کے ساتھ چاکر بگٹی کے لواحقین نے تین دنوں سے بھوانی کے مقام پر شاہراہ بلاک کر دی، جس سے کراچی کا کوئٹہ، گوادر اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
شاہراہ پر دھرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئے جبکہ انتظامیہ کے ساتھ متعدد مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔
گذشتہ شب قابض حکام سے مظاہرین کے مذاکرات کے تین دور ناکام ہوئے، نام نہاد انتظامیہ کے مطابق چاکر بگٹی اداروں کی تحویل میں ہے اور انکے لواحقین سے فون پر بات کرایا جاسکتا ہے۔
تاہم کسی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی ، احتجاج جاری ہے