چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںحب سے ماسٹر دادوست نامی شخص قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء

حب سے ماسٹر دادوست نامی شخص قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء

حب سے ماسٹر دادوست نامی شخص قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء

حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ماسٹر دادوست نامی شخص اغواء۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ماسٹر دادوست آسیابادی کے گھر میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکار گھس کر ان کے بیٹے عاطف کے بارے میں پوچھا، عاطف بلوچ کے گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے قابض فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عاطف بلوچ کے والد ماسٹر دادوست کو ان کے موبائل فون سمیت اپنے ساتھ لے گئے، جن کا ابھی تک کوئی خبر نہیں۔

واضح رہے عاطف بلوچ پہلے سے جبری اغواء کے شکار ایک بلوچ شخص ہیں جنہیں قابض پاکستانی فوج نے اغواء کرکے تین سال تک ریاستی عقوبت خانوں میں بند کیا تھا جو پانچ مہینے قبل بازیاب ہوکر اپنے گھر واپس لوٹ آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز