حب: مسافر کوسٹر بس حادثے کا شکار، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی
حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب میں ایک مسافر کوسٹر الٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حب شہر کے قریب سندھ بلوچستان سنگم رینجرز چیک پوسٹ کے سامنے مسافر بردار کوسٹر الٹ گئی، جس کی وجہ سے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو حادثے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


