کوئٹہ( ہمگام نیوز )حب کے سرکاری ہسپتال میں بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس زرائع کے مطابق جمعرات کے صبح سویرے جب حب کے سرکاری ہسپتال جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب کا او پی ڈی کا عملہ آیا تو ہسپتال کے او پی ڈی کے بیڈ پر تقریبا تین سال کی بچی کی لاش پڑی ملی۔
اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال میں بچی کی لاش کی برآمدگی پر شہری سراپا سوال ہیں کہ ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں عملہ کہاں تھا جب بچی کی لاش رکھی گئی کس نے رکھی ۔ حب سٹی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔