حب چوکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 21 فروری 2026 کو سہ پہر 3 بجے حب چوکی کے علاقے ساکران عبداللہ بزنجو گوٹھ میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت غلام سرور ولد عیدو کے نام سے ہوئی ہے، جو ساکران عبداللہ بزنجو گوٹھ، حب چوکی کا رہائشی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ غلام سرور کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی جائے۔


