حب چوکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 25 فروری 2026 کو شام 8 بجے حب چوکی کے علاقے نذر چورنگی میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ شخص کی شناخت اختر قمبرانی ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے، جو نیمرغ، قلات کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہے۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اختر کی بازیابی کے لیے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔


