کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 9 فروری 2012 کو حب چوکی سے کراچی جاتے ہوئے راستے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کئے گئے عبدالراشید ولد عبدالکریم کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں انسانی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں.
جبری طور پر اغواء بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی تنظیم نے کیس صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا ہے


