سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںحب : گھر پر دستی بم حملہ، چار افراد زخمی

حب : گھر پر دستی بم حملہ، چار افراد زخمی

 کوئٹہ(ہمگام نیوز)حب میں گھر پر دستی بم حملہ ،چار افراد زخمی ،مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب میں جام کالونی میں واقع نصر اللہ نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو گھر کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے،مقامی ذرائع کے مطابق حملہ ٹارگٹ تھا جو ریاستی فورسز کے اہم اہلکاروں کی موجودگی میں کیا گیا،اطلاعات کے مطابق مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی اہم میٹنگ جاری تھی جب یہ حملہ کیا گیا،جبکہ زخمی لوگوں کو فوجی سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا جس میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ایک اور ذرائع کے مطابق جس گھر پر دستی بم حملہ ہوا وہ ریاستی کی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کا ٹھکانہ تھا، ۔رینجرز اور فوج نے علاقے کو مکمل گھیرئے میں لیا ہوا ہے اور وہ میڈیا کو اس بارے کوئی تفصیل بتانے سے گریزاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز