شنبه, اپریل 5, 2025
Homeخبریںحزب الاحرار نے ایلیٹ فورس پر خودکش حملے کی ذمہ داری...

حزب الاحرار نے ایلیٹ فورس پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوہٹہ (ہمگام نیوز) آج لاہور شہر کے داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کے قافلے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی۔ ـ
حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے12 اہلکاروں کی موت اور 20 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حملہ صبح کے وقت اس لئے کیا گیا کہ اس وقت یہاں عوام نہ تھے ـ حملے کا ہدف ایلیٹ فورس کا قافلہ تھا۔ ـ
یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یہ انکے اعلان کردہ آپریشن شامزئی کا دوسرا اور کامیاب ترین خودکش حملہ ہے ـ
یاد رہے کہ یہ تنظیم پہلے بھی اٹک، نوشہرہ، چمن، مستونگ، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور بنوں سمیت تمام قبائلی علاقوں میں بھی حملے کرچکی ہے ـ
انکے مطابق انکے حملوں میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ عوام کو نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز