سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںحفیظ بلوچ معاملے پر اختر مینگل و ڈاکٹر مالک آئی ایس...

حفیظ بلوچ معاملے پر اختر مینگل و ڈاکٹر مالک آئی ایس آئی کی بربریت کا کیاجواب دینگے؟ ڈاکٹراللہ نذر

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کراچی میں عبدالحفیظ زہری کی دوسری دفعہ فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کی کوشش پر

مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹ میں بی این پی مینگل کے صدر سردار اختر مینگل اور نیشنل پارٹی کے صدرڈاکٹرمالک بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے

 ”کیا سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک بلوچ آئی ایس آئی کی اس واضح اور سرعام بربریت کا جواب دے سکتے ہیں؟ کیا وہ اب بھی پاکستانی عدالتوں اور اداروں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟

 اگر ہاں تو وہ واقعی آنکھیں بند کر رہے ہیں ، ورنہ کراچی میں حفیظ بلوچ کا معاملہ آنکھیں کھول دینے والا ہے۔ حتی کہ سعیدہ بلوچ کی چیخیں ایک بہرا بھی سن سکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز