غزہ (ہمگام نیوز) مروان عیسیٰ کو نصیرات میں زیرزمین ایک سرنگ کمپلیکس میں نشانہ بنایا گیا۔ یرغمالیوں کی موجودگی کے شبے کی وجہ سے آپریشن بار بار ملتوی کیا گیا۔ مروان کے بارے میں اسرائیلی فوج کو حماس کے اندر سے معلومات مل
اسرائیلی میڈیا رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت کے تیسرے اہم ترین لیڈر مروان عیسیٰ ایک فضائی حملے میں مار دیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مروان عیسیٰ کو وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں ایک خفیہ مقام پر نشانہ بنایا گیا جہاں اسے مارنے کے لیے بیس ٹن وزنی بم گرائے گئے۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ حملے کو متعدد بار ملتوی کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مروان کے قریب کوئی یرغمالی نہیں ہے۔ جبکہ فضائیہ نے تقریباً 20 ٹن بموں کا استعمال کیا، جس میں بنکر بسٹربم بھی شامل تھے۔