جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںحماس کے بغیر آزاد اداروں کے ذریعے غزہ کی تعمیر نو میں...

حماس کے بغیر آزاد اداروں کے ذریعے غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لیں گے: امریکا

واشنگٹن(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے جنگ سے تباہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے عمل میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں‌ مگر تعمیر نو کا کوئی کام غزہ کی حکمراں ‘حماس’ کی مدد سے نہیں ہوگا بلکہ امریکا آزاد اداروں کے ذریعے کام کرے گا۔

اتوار کے روز بلنکن نے انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کی شرکت فلسطینی اتھارٹی اور آزاد اداروں کے توسط سے ہوگی نہ کہ حماس کے ذریعہ جس نے غزہ کی پٹی کو تباہ کردیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کو امن اور فلسطینیوں کو آزاد ملک دے سکتا ہے اور وہ اس کے حق دار ہیں۔

اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور کانگریس میں اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے مطالبات پر بات کرتےہوئے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ہم تل ابیب کو اس کی دفاعی ضروریات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز