یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںحمیداللہ اربابی کے اہلخانہ کا یو این ایچ سی آر کو حمید...

حمیداللہ اربابی کے اہلخانہ کا یو این ایچ سی آر کو حمید اللہ کی رہائی کے لئے ایران پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

حمیداللہ اربابی کے اہلخانہ کا یو این ایچ سی آر کو حمید اللہ کی رہائی کے لئے ایران پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

چابہار(ہمگام نیوز) 21 اپریل 2019 کو ایرانی حکومت کے چابہار انٹیلیجنس ایجنٹوں نے حمید اللہ اربی عرف عبید اللہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گیئہ میں واقع گاؤں مہبان میں اس کے گھر سے گرفتار کیا جس کا ابھی تک کوئی حال نہیں۔

حمید اللہ اربی چار بچوں کے باپ ہیں، جن کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ رسانک سوشل میڈیا میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق جن افسران نے اربی کو گرفتار کیا تھا انہوں نے اہل خانہ کو بتایا تھا کہ ان کا تعلق چابہار انٹیلی جنس سے ہے، لیکن اگلے ہی دن جب اہل خانہ چابہار انٹلیجنس آفس کا دورہ کیا تو دفتر نے بتایا کہ وہ اس کی گرفتاری سے لاعلم تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس اربابی کے اہل خانہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اس کی گرفتاری کی اطلاع نہ دے اور اعلان کرے کہ اس نے بیرون ملک سفر کیا ہے۔ حمید اللہ اربی کے اہل خانہ نے اپنے بدترین خوف کا اظہار کیا ہے کہ چابہار انٹلیجنس سروس کے ذریعہ ان کی گرفتاری سے انکار کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ان کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔

حمید اللہ اربی کے اہل خانہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے ایران پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ حمید اللہ اربی کو جلد از جلد رہا کریں۔

لاپتہ بلوچوں کیلئے عالمی سطح پر سرگرم تنظیم انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVBMP) نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور ایشین ہیومن رائٹس کمیشن سمیت تمام انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت کا بغیر کسی جواز کے بلوچ عوام کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز