شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںحوثی ملیشیا نے لڑائی میں اپنے 9 رہنماؤں کی ہلاکت کا اعتراف...

حوثی ملیشیا نے لڑائی میں اپنے 9 رہنماؤں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

صنعا ( ہمگام نیوز) منایٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز اپنے 9 رہنماؤں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا جن میں دو افسران بھی شامل ہیں جو یمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں نام نہاد کرنل کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

حوثی ملیشیا سے وابستہ میڈیا نے بتایا کہ ملیشیا نے یمن کی متعدد گورنریوں میں اپنے مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کی ہیں۔ ان مرنیوالوں میں دارالحکومت صنعا کے سیکرٹریٹ میں 9 افراد کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان سب کو مختلف فوجی رینک دئیے گئے تھے۔

حوثی باغی ملیشیا نے مرنے والوں کے ناموں کی ایک فہرست بھی شائع کی ہے جن کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے منصوبے کے دفاع کے لیے جنگ میں مارے گئے تھے۔ جن میں 2 رہنما کرنل کے عہدے کے، 2 میجر اور کیپٹن کے عہدے پر تھے اور 5 لیفٹننٹ تھے۔

مرنے والوں میں وليد مشعفل، شايف عمر الوعري کرنل کے عہدہ پر تھے، عبدالرحمن مرشد العديني اور زين العابدين علي القرعي کو میجر اور کیپٹن کا عہدہ دیا گیا۔

حوثی ملیشیا بھی حزب اللہ کی طرح انسانی نقصانات کے متعلق انتہائی رازداری برتتی ہے تاہم مختلف گورنریوں میں مرنیوالوں کی آخری رسومات کی روزانہ کی بنیادوں پر ادائیگی سے ملیشیا کو ہونے والے بڑے فوجی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں حوثی ملیشیا نے مختلف محاذوں پر لڑائیاں تیز کردی ہیں، یافع اور کرش کے محاذ پر لڑائی بہت شدید ہوگئی ہے ۔ ان محاذوں پر ملیشیا کو درجنوں افراد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز