کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے سوشل میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینا ہونگے، مظلوم قوموں کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنا چھوڑ دینا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل بلوچستان اب ریاست کی طرف سے کی گئی جبر، ظلم و ناانصافی سے تنگ آچکے ہیں۔ ان پر کیا گیا ظلم کی وجہ سے بلوچ قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کی واضح مثال حال ہی میں حیات بلوچ کے قابض پاکستانی فوج کی طرف سے جارحانہ قتل کے خلاف پورے بلوچستان سمیت کراچی، اسلام آباد اور پاکستان کے دوسرے کئی شہروں میں کی گئی احتجاجیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے، حکمرانوں کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ مظلوم اقوام اور ان کے جائز مطالبات کو اب مزید نظرانداز نہیں کر سکتے۔
نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں حیات بلوچ کو انصاف دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


