یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںخاران، اسلحہ کی زور پر ایک شخص اغواء

خاران، اسلحہ کی زور پر ایک شخص اغواء

خاران(ہمگام نیوز)  خاران، نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر ایک شخص کو اغواء کر لیا جبکہ فائرنگ کر کے مغوی کے بھائی کو شدید زخمی کردیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے خاران کے رہائشی حافظ احمد کے ان کے گھر کے دروازے پر اسلحہ کی زور پر اغواء کر لیا جبکہ مغوی کے بھائی سردار نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کے بعد مغوی حافظ احمد کو ساتھ لے کر فرار ہوگئے، دونوں بھائی جمعیت علماء پاکستان جے یو پی کے صوبائی نائب صدر حافظ مرتضیٰ کے چھوٹے بھائی ہیں، زخمی کو سول ہسپتال خاران میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدکوئٹہ منتقل کردیاگیا، خاران پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز