خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے خاران میں واقع آئی ائس آئی کے دفتر کو یکے بعد دیگرے تین بم حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، دھماکوں کا نشانہ شہر کے مرکز میں واقع سیکریٹریٹ روڈ (ریڈ زون) پر قائم پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کا دفتر تھا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی جانب سے فوری نکل و حرکت سمیت اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے زیر استعمال مذکورہ بدنام زمانہ دفتر چند سال قبل قائم کیا گیا، اس سے پہلے یہ عمارت بیچلر لاج کے نام سے جانا جاتا تھا۔ خاران میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے دفاتر کے قیام کے بعد سے علاقے میں چوری، ڈکیتی و دیگر سماجی جرائم میں نمایا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خفیہ ادارے علاقے میں ڈیتھ سکواڈز سے لیکر منشیات فروش و ہر طرح کے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر و ٹولوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور بدلے میں ان سے مفادات حاصل کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ آج آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب آئی جی ایف سی کی خاران آمد متوقع ہے۔