جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںخاران:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند جبری گمشدہ 

خاران:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند جبری گمشدہ 

خاران(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تین بجے کبدانی محلہ خاران میں ایف سی اور ایم آئی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو جبری گمشدہ کردیا ہیں.

تفصیلات کے مطابق کبدانی محلہ خاران میں حافظ عزیز مسجد کے قریب واقعہ غلام کبدانی کے گھر میں ایف سی اور ایم آئی نے گھس کر بلوچ خواتین اور بچوں پر شدید تشدد کرتے ہوئے اسکے نوجوان بیٹے بابا کبدانی جو کہ پیشے کے لحاظ سے درزی ہیں کو جبری گمشدہ کردیا.

اس کے علاوہ کبدانی محلہ ہی میں کریم بخش کبدانی کے گھر میں گھس کر تشدد کے بعد اس کے نوجوان بیٹے مہراللہ کبدانی کو فورسز نے جبری گمشدہ کردیا

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہراللہ کبدانی گزشتہ ہفتے خاران سے جبری اغوا ہونے والے عمران کبدانی کے بھائی ہیں جسے پاکستانی فورسز نے شدید تشدد کے بعد جبری گمشدہ کرکے فوجی ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز