خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈیوٹی پر معمور پولیس کانسٹیبل پر نامعلوم افراد نے چاقوؤں سے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نادرا آفس پر معمور پولیس کانسٹیبل پر دو نقاب پوش افراد نے چاقوؤں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور پولیس کانسٹیبل کا بندوق بھی ساتھ لے گئے۔
زخمی پولیس کانسٹیبل کی شناخت عزیز محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کو طبی امداد کے لیے فوراََ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شیخ زید ہسپتال خاران پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پولیس کانسٹیبل کو کوئٹہ ریفر کر دیا۔اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہے ہیں۔