چهارشنبه, فبروري 12, 2025
Homeخبریں‌خاران ،کانگو وائرس سے ایک اور کمسن دیہاڈی دار مزدور جانبحق 

‌خاران ،کانگو وائرس سے ایک اور کمسن دیہاڈی دار مزدور جانبحق 

 

خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں کانگو وائرس کی وجہ سے قصاب خانے کا ایک کمسن دیہاڈی دار مزدور جان کی بازی ہارگیا ۔

 

زرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب سے بیمار اور لاغر جانوروں کی ترسیل سے کانگو وائرس خاران میں پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مین قصاب خانہ میں دیہاڑی پر کام کرنے والا کمسن مزدور امجد علی جان کی بازی ہارگیا ہے۔

 

اس حوالے سے خاران کے صحافی صفر خان راسکوئی نے بْیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امجد علی جو کہ شہر کے مین قصاب خانے میں دھاڑی دار مزدور تھا اور کانگو وائرس کی وجہ سے پہلے بخار اور سینے کے مرض میں مبتلا ہوا،جسے مقامی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور حسب معمول بغیر تشخیص کے درد کش انجکشن لگایا گیا جس کی وجہ سے بچے کی حالت ابتر ہوگئی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خاران سے مریض بچے کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کیا گیا،جہاں پر تین ہسپتالوں نے بچے کا کیس لینے سے انکار کر دیا کہ بچے کو کانگو وائرس کا مرض لاحق ہے ۔

 

خاران محکمہ لائیواسٹاک کو اس کا زمہ دار ٹہراتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیواسٹاک کی طرف سے بغیر ویکسین اور تصدیق کے فروخت جاری ہے،اس حوالے سے محکمہ لائیواسٹاک جسے روزانہ کی بنیاد پر قصاب خانہ میں جانوروں کی بیماری کی جانچ کے لیے ٹیم بھیجنا اور باقائدہ معیاری گوشت پر سرکاری اسٹمپ بھی لگانا ہے لیکن لگتا ہے کہ محکمہ لائیواسٹاک اپنی اس ذمہ داری سے آگاہ نہیں ہے،

 

اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز محکمہ لائیواسٹاک کے افسران کی طرف سے یہ حکم نامہ جاری کیا گیا کہ کانگو وائرس کی وجہ سے شہر کے قصاب خانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا جائے گا اور اس پر عمل درامد کرتے ہوئے پولیس انظامیہ نے اج قصاب خانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز