خاران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران ہندو محلہ گراؤنڈ میں فٹبال میچ کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
زخمی شخص کی شناخت طارق ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایف سی کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے جاری ایک تقریب میں فٹبال میچ کے دوران ہوا
دھماکہ کے فورا بعد تقریب کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید لوگوں کے زخمی ہونے کے خدشات ظاہر کیئے جارہے ہیں ۔
یاد رہے کہ کل قلعہ سیف اللہ کے تمام فٹبال کلبز نے پاکستان آرمی اور ایف سی کی جانب سے منعقد کردہ 23 مارچ کے حوالے سے فیسٹیولز میں شرکت سے انکار کرکے اس کا بائیکاٹ کیا تھا۔


