خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران میں نامعلوم افراد نے ایجوکیشن آفس پر ہینڈ گرینیڈوں سے حملہ کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے ایجوکیشن آفس کے امارات پر دستی بموں سے حملہ کر دیا ہے تاہم حملے میں کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے.
واضع رہے ایجوکیشن آفس میں دو دن بعد 14 اگست کی تقریبات متوقع ہیں.


