Homeخبریںخاران: بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

خاران: بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بلوچ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ کے قریب واقع چنال کار واش سروس میں کام کرنے والا نوجوان آج کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عمران ریکی ولد حبیب اللہ ریکی کے نام سے ہوئی ہے۔ عمران ریکی ایک قوم دوست نوجوان تھا جو معاشی بدحالی کی وجہ سے مزدوری کیا کرتا تھا۔

Exit mobile version