کوئٹہ(ہمگام نیوز) خاران سے گزشتہ رات قبضہ گیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خاران کے علاقے کلہ دگ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر کے لاپتہ کردیا ہے۔ جن کی شناخت عبدالماجد اور عبدالمالک سے ہوگئی ہے۔