خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوان بازیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خاران سے تعلق رکھنے والے دو بلوچ نوجوان سفیان ولد بابو عبدالرحمن اور رسول بخش ولد نزیر آحمد کو چند ماہ قبل قابض اداروں نے خاران شہر میں واقع ان کے گھروں سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا، جو کہ گزشتہ دنوں بازیاب ہوگئے۔


