خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے کنری میں دو بچے سیلابی پانی گڑھے میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بچوں کو تشویشناک حالات میں گہرے گڑھے سے نکال لیا گیا، جس سے ایک بچہ موقع پر فوت ہوچکا تھا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں شیخ زاہد ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
دونوں کم سن بچوں کی شناخت بلال آحمد اور طلال آحمد والد رحمت اللہ ساکنان کنری کے نام سے ہوئے ہیں دونوں بچوں کا تعلق ڈومکی قبیلے سے ہے اور دونوں بھائی ہے۔


