خاران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب رات گئے قابض پاکستانی فورسز نے خاران شہر سمیت سرخاران کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افراد شدید تشدد کے بعد جبری حراست میں کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے خاران شہر قبرستان محلہ میں آپریشن کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مار کر لطف اللہ ولد بابو اسماعیل نامی ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، مذکورہ شخص شاپنگ روڈ چاول چھولے کا کاروبار کرتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فورسز نے سرخاران کے علاقے کوٹان میں جارحیت کرتے ہوئے داؤد ساسولی جوکہ پیشے سے بکریوں کا سوداگر ہے کو شدید تشدد کے بعد اغواء کرلیا۔ اس کے علاوہ کلی ڈنو میں آپریشن کے دوران صدام بلوچ نامی شخص کو فورسز نے اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔
مزید برآں کلی کنڈورو میں فوجی آپریشن کے دوران قابض فورسز نے خادم حسین کو حراست میں لیا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا۔
ذرائع کے مطابق فورسز کے آپریشن میں دیگر افراد کے لاپتہ ہونے کے اطلاعات بھی ہیں جن کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔