سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںخاران فورسز اور خفیہ اداروں کا آپریشن تاحال جاری، مزید تین افراد...

خاران فورسز اور خفیہ اداروں کا آپریشن تاحال جاری، مزید تین افراد حراست کے بعد لاپتہ

خاران(ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے خاران شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ چار روز سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ نہتے لوگوں پر تشدد کے علاوہ مزید تین افراد جبری حراست کے بعد لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق خاران میں 7 فروری کو شروع ہونے والی فوجی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ فورسز اور خفیہ اداروں پر مشتمل مختلف ٹیمیں باہر سے خاران آچکی ہیں جوکہ قافلوں کی صورت میں مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کررہے ہیں۔ گزشتہ روز خاران شہر قبرستان محلہ میں قابض فورسز اور خفیہ اداروں ایک دکان دار سے پوچھ گچھ کے دوران اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ایک گھر پر آپریشن کرکے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جن کی شناخت بابو عبدالباسط اور ان کے جوان سال بیٹے وقار آحمد سے ہوا ہے، تاہم فورسز نے کچھ دیر بعد بابو عبدالباسط کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ وقار آحمد تاحال لاپتہ ہے۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق آج فورسز اور خفیہ اداروں کی نئیں ٹیمیں خاران آچکے ہیں، فورسز نے آج خاران کے دور دراز علاقوں میں مختف مقامات پر سرچ آپریشن کرکے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ عینی شاہدین کے مطابق آج فورسز کا ایک قافلہ آپریشن کے بعد خاران شہر میں آیا جن کے ساتھ ایک مغوی شخص کو دیکھا گیا جسے فورسز نے ایف سی کیمپ منتقل کردیا، تاہم اس شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز