خاران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک میں تعینات لیویز فورس کے ایک اہلکار نے خاران سے ایک لڑکی کو گھر سے اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا اور لاش دفنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیویز اہلکار زائد ولد آحمد علی محمد حسنی جس کا تعلق واشک کے علاقے کلی اسفند آباد شاہوگیڑی سے ہے، نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاران سے ایک لڑکی کو بندوق اور سرکاری پوزیشن کے زور پر اغواء کرلیا اور بعد میں قتل کرکے لاش دفنا دیا۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کو ذیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی میڈیکل رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
مقتولہ لڑکی کا بنیادی تعلق دالبندین سے بتایا جارہا ہے جوکہ ایک انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مقتولہ لڑکی کے خاندان والوں نے خاران پولیس تھانے میں واقع کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے تاہم پولیس کسی سیاسی پریشر کی وجہ سے کاروائی نہیں کررہی۔


