سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںخاران :ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر اور بیچلر لاج کے اوپر قائم ایف...

خاران :ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر اور بیچلر لاج کے اوپر قائم ایف سی مورچوں پرراکٹوں سے حملہ

خاران ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج مغرب کے وقت شہر کے وسط میں سیشن جج ہاوس کے قریب انور بادینی کے سابقہ آفس میں قائم ایم آئی دفتر سمیت بیچلر لاج کے اوپر قائم ایف سی مورچوں پر بہ یک وقت بلوچ مزاحمتکاروں نے راکٹوں سے حملہ کیا۔ اب تک کی معلومات کے مطابق کسی قسم کے نقصانات کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکی۔ تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق جائے واقعہ کی جانب بڑی تیز رفتاری کے ساتھ ایمبولینس کی آمد و رفت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر بھر میں قابض پاکستانی فورسز نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کر کے عام شہریوں کی سخت چیکنگ شروع کردی گئ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز