کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مغرب کے وقت خاران شہر کے وسط میں سیکرٹریٹ روڈ پر سیشن جج ہاوس کے قریب انور بادینی کے سابقہ آفس میں قائم ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر اور بیچلر لاج کے اوپر قائم ایف سی مورچوں پر بیک وقت ہمارے سرمچاروں نے گرینیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ جس میں ریاستی اہلکاروں کو جانی ومالی نقصان ہوا. آج کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ مزکورہ جگہوں پر قاہم خفیہ اداروں کے دفاتر میں بلوچ عوام کو مختلف حیلوں حربوں سے ڈرا دھمکا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں. ہم بلوچ عوام کو باخبر کرتے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں کے زیر استعمال مقامات سے دور رہیں. یہ تمام ادارے جو بلوچ سرزمین پر قبضہ گیریت کو دوام بخشنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ ہمارے نشانے پر ہونگے.