سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںخاران میں ایف سی مورچوں پر حملہ کر کے متعدد اہلکار ہلاک...

خاران میں ایف سی مورچوں پر حملہ کر کے متعدد اہلکار ہلاک کیے:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے خاران میں ایف سی سکول کے تین مورچوں، گورنمنٹ ماڈل سکول کے ایک مورچے اور پی ٹی سی ایل کے ایک مورچے پر گرنیڈ لانچروں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے ایک ہی وقت میں دو اطراف سے حملہ کیا۔ جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اور ایف سی سکول کی ایف سی چوکی مکمل طور پہ تباہ ہوگئی۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ یہ حملہ اس لئے کیا گیا کہ ان سکولوں کے اطراف میں ہر وقت فورسز اہلکار موجود رہتے ہیں۔ جو عوام کیلئے ایک عذاب کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ آزاد بلوچ نے مذید کہاکہ یہ حملہ ہم دن کے وقت بھی کرسکتے تھے۔ لیکن دن کے وقت ہمارے سرمچاروں نے یہ حملہ اس لئے نہیں کیا کہ اس وقت ان سکولوں میں معصوم بچے موجود تھے۔ ہم بلوچ عوام کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ان فورسز کے سکولوں میں پڑھانے سے گریز کریں۔ تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہینگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز