سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںخاران میں ایک صوبیدار کو ہلاک کیا ۔بی ایل ایف

خاران میں ایک صوبیدار کو ہلاک کیا ۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعرات کو سرمچاروں نے خاران میں فائرنگ کرکے پاکستان فوج کی ایک صوبیدار کو ہلاک کیا۔ سرمچاروں نے کالج روڈ پر قائم چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس سے صوبیدار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ خاران سمیت بلوچستان میں پاکستانی فوج چودہ اگست کو جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں ملازمین ، طلباء اور عام لوگوں کو تقریبات میں شرکت کیلئے دباؤ دیا جارہا ہے۔ بلوچستان کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوجی تقریبات سے دور رہیں، سرمچار اِن پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔ بلوچستان میں ایک طرف قابض فوج خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور دوسری طرف جشن مناکر دنیا کو بلوچستان کے حالات سے بے خبر رکھنے کی کوشش کر رہاہے۔ ایسے حالات میں کسی کو بھی جشن منانے کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز