چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںخاران میں ریاستی آلہ کاروں کے ٹھکانے پر حملے کی زمہ داری...

خاران میں ریاستی آلہ کاروں کے ٹھکانے پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج خاران شہر میں ہمارے سرمچاروں نے ریاستی آلہ کار ٹیھکیدار لطیف کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ مزکورہ شخص خاران میں سیاست اور ٹیھکیداری کی آڑ میں سابق ایم پی اے عبدالکریم نوشیروانی کے زیر سایہ قابض پنجابی فوج کیلئے قوم دشمنی اور کاسہ لیسی میں ملوث ہے۔ عبدالکریم نوشیروانی جسے قابض پنجابی فوج نے اپنے عسکری عزائم کی تکمیل کی خاطر نام نہاد علاقائی سیاسی لیڈر کا لبادہ پہنا کر خاران کے عوام پر جبراً مسلط کیا ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا کہ  ہمارے سرمچاروں نے ریاستی آلاکاروں کے ٹھکانے پر عین اس وقت حملہ کیا جب وہ کل کے 18 تاریخ کے ہونے والے فریبی پروگرام کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس پروگرام کا مقصد سیاسی پارٹی کے نام پر دعوت کا اہتمام کر کے خاران کے میر و معتبر اور سادہ لوح عوام کو جمع کر کے بعد میں اس پروگرام کو قابض ایف سی کی جشن آزادی تقریب میں بدلنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خاران کی عوام کو سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ ریاستی کاسہ لیس کریم نوشیروانی، ٹیھکیدار لطیف اور ان سے جُڑے تمام افراد سے دوری اختیار کریں۔ یہ لوگ ہر جگہ اور ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں نیز ان کی جانب سے کل بروز اتوار جتنے بھی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں سب سے کنارہ کشی کی جائے۔ آزاد بلوچ نے عہد کیا کہ ہماری جنگ ایک آزاد بلوچ سماج کے قیام تک جاری رہیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز